"تصفیہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م نیا صفحہ: == تلفّظ == تَصْفِیَہ == مآخذ == عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل...
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 16:47، 17 اگست 2008ء

تلفّظ

تَصْفِیَہ

مآخذ

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا.

حیثیت

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

مطالب

1. (معاملے کی) صفائی، فیصلہ۔

2. صلح، سمجھوتا، چکوتا، بے باقی۔

3. دوا یا زہر وغیرہ کی تدبیر، اصلاح، خشک دوا کو چھان کے صاف اور بے ضرر کر لینے کا عمل۔

4. قلب کی صفائی، روحانی اعتبار سے قلب کو کدورت وغیرہ سے پاک کرنا، صفائے باطن، دل کو غیر حق اور اپنی خودی سے پاک کرنا اور بجز حق کے کسی کو اپنے دل میں جگہ نہ دینا۔

5. صاف کرنا، صفائی۔

6. [ فلزیات ] دھاتوں کو صاف کرنے کا عمل (سونا، چاندی اور لوہا آگ میں سرخ کر کے بجھانے سے صاف ہو جاتے ہیں اور جست، شیشہ، رانگ وغیرہ چرخ دے کر ڈھالنے سے)؛ کچ دھاتوں کو پگھلا کر دھات علیحدہ کرنے کا عمل۔

انگریزی

clearing, making clear; clearance; purifying (particularly the mind from ill-will); purification, purgation; purity; reconciliation; settlement, adjustment, disposal (of a case)

مترادفات

فَیصَلَہ ڈِگْری پَنْچایَت

مرکبات

تَصْفِیَہءِ باطِن، تَصْفِیَہءِ باطِنی، تَصْفِیَہء خُون، تَصْفِیَہءِ آب، تَصْفِیَہ طَلَب، تَصْفِیَہءِ قَلْب، تَصْفِیَہ گَر، تَصْفِیَہ نامَہ، تَصْفِیَہءِ نَفْس، تَصْفِیَۂِ باطِنی، تَصْفِیَۂِ خُون، تَصْفِیَۂِ آب