اردو

ترمیم

مسکوٹ مذکر

  1. باورچی خانے کی کچہری، طعام گاہ؛ وہ جگہ جہاں بری اور بحری سپاہی باہم بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں۔
"اول مسکوٹ کو لیجیے یہ لفظ مس اور کوٹ دو لفظوں سے مل کر بنا ہے۔ یعنی چند بحری اور بری سپاہ کا باہم بیٹھ کر کھانا۔"[1]
  1. گروہ، جماعت، ہم پیالہ ہم نوالہ، ایک دسترخوان پر کھانے والے۔[2]
  2. خفیہ صلاح و مشورہ، راز دارانہ گفتگو، خفیہ سازش۔
"سورج اور الیاس نے مسکوٹ کی اور کسی کو بتاسے بغیر ریس کورس کی طرف چل دیئے۔"[3]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ١٩٣٦ء، اودھ پنچ لکھنؤ، ٤:٢١:٢١
  2. فرہنگ آصفیہ؛ جامع اللغات
  3. ١٩٨٨ء، صدیوں کی زنجیر، ١٢٦