ویب سائٹ کا پرانا ترجمہ ، جو اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین نے اب موقع جال سے تبدیل کر دیا ہے۔ موقع رابط یا موقع جال کو انگریزی میں website یا web site کہا جاتا ہے۔ یہ لفظ دو الفاظ کا مرکب ہے web اور site ، یعنی ایک ایسی site جو کہ web پر کسی جگہ موجود ہے۔ چونکہ web کو اردو میں جال ( لغوی معنی مکڑی کا جالا ) کہا جاتا ہے اور site کہتے ہیں کسی بھی جگہ کو، یا کسی چیز کے اسکے ماحول کی نسبت سے مقام کو ، اور اس کو اردو میں موقع کہا جاتا ہے۔ لہذا اسی وجہ سے اردو میں website کو موقع جال کہا جاتا ہے۔