اَنگْریزی {اَنگ (ن غنہ) + رے + زی} (پراکرت)

انگلس (Engles)اَنگْریزی

انگریزی زبان میں اصل لفظ انگلش سے پراکرت میں انگلس مستعمل ہے۔ پراکرت الاصل لفظ انگلس کا بگاڑ انگریز کے ساتھ ی بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً 1703ء کو "جنگ نامہ بنگی خان (اردو نامہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی (مؤنث - واحد )

معانیترميم

1. انگریز سے منسوب، انگریزوں کا، انگلستان کا۔

؎ کنارہ کیجیے گا صحبت رندان کالج سے

غضب ہی ڈھائنیگے اے شیے یہ پرزے ہیں انگریزی، [1]

انگریزی ترجمہترميم

english

اسم نکرہ [2]

معانیترميم

1. انگریزوں کی بولی، انگلستان کی زبان، انگلش۔

"انگریزی زبان کو ہائی اسکولوں اور کالجوں دونوں میں ایک نہایت اہم اختیاری زبان کی حیثیت دینی چاہیے۔"، [3]

2. انگریزوں کی عملداری، برطانوی راج۔

؎ نہ انگریزی میں وہ ہوا پر قبول

نکالا گیا مجھ کو کرکے ملول، [4]

انگریزی ترجمہترميم

english languauge

حوالہ جاتترميم

  1. ( 1910ء، گلکدہ، عزیز، 108 )
  2. ( مؤنث - واحد )
  3. ( 1935ء، اصول تعلیم، 330 )
  4. ( 1859ء، حزن اختر، واجد علی شاہ، 62 )