راجع
اردو
ترمیماشتقاقیات
ترمیمراجع عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ ر، ج، ع سے مشتق ہوا ہے۔ اردو زبان میں پہلی بار 1840ء میں استعمال ہوا۔
اسم
ترمیمراجع مذکر
- کسی جانب لوٹنے یا مڑنے والا ، پھرنے والا ، رجوع کرنے والا۔
- قواعد میں معنی ہیں: وہ ضمیر جو کسی اسم کی طرف اشارہ کرے یا اس کو ظاہر کرے ۔
- ضمیر کا پھرانا۔
- منطق کی ایک اصطلاح کہ جس میں جس حد سے اضافت (دو چیزوں کی باہمی نسبت) جاری ہو راجع کہتے ہیں۔
- وہ عورت جو خاوند کے مرنے کے بعد اپنے والدین کے گھر واپس آ جائے ۔
- وہ اُونٹنی جو حاملہ معلوم ہو لیکن حاملہ نہ ہو۔
- (تار گھر) خبر بھیجنے کا ایک آلہ جو تار گھروں میں استعمال ہوتا ہے ، یہ آلہ کسی پکّی اور خشک لکڑی کے ایک چوکور تختہ پر نصب کیا جاتا تھا جو چھ انچ مُرَبَّع اورایک انچ موٹا ہوتا تھا۔