عاقِب {عا + قِب} (عربی)

ع ق ب، عاقِب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے 1603ء کو "شرح تمہیدات ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی (مذکر - واحد)

معانی ترمیم

1. پیچھے آنے والا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک نام۔

؎ حاشر و عاقب نصیح و ناصح

صلی اللہ علیہ وسلم، [1] 2. سردار کا قائم مقام، جانشین۔

"آبادی تمام تر عیسائی تھی اور تین سرداروں کے زیر حکم تھی ایک عاقب کہلاتا تھا، جس کی حیثیت امیر قوم کی تھی۔"، [2]

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1976ء، حمطایا، 100 )
  2. ( 1972ء، سیرت سرور عالم، 708:1 )