وَحْشَت {وَح (فتحہ و مجہول) + شَت} (عربی)

اسم کیفیت (مؤنث - واحد)

جمع: وَحْشَتیں {وَح (فتحہ و مجہول) + شَتیں (ی مجہول)}

جمع غیر ندائی: وَحْشَتوں {وَح (فتحہ و مجہول) + شَتوں (و مجہول)}

معانی

ترمیم

1. غیر مانوسی، نفرت جیسی جنگلی جانوروں میں ہوتی ہے۔

2. گھبراہٹ، دم الٹنا، جنون، دیوانگی۔

3. حیوانیت، جہالت، ویرانہ پسندی۔

4. اداسی، ویرانگی، آوارگی، بھیانک پن۔

5. دہشت، خوف، ڈر، ہیبت۔

مترادفات

ترمیم

گھَبْراہَٹ، بھَڑَک، ڈَر، خَوف، فَرار، بَوکھْلاہَٹ، کَرْب، بَرْبَرِیَّت،

مرکبات

ترمیم

وَحْشَتِ اَثَر، وَحْشَت اُچھَلْنا، وَحْشَت بَرَسْنا، وَحْشَت ناک، وَحْشَت ہونا

حوالہ جات

ترمیم


مزید دیکھیں

ترمیم