ٹھَنْڈے دِل سے {ٹھَن + ڈے + دِل + سے}

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ٹھنڈا کی جمع ٹھنڈے کے ساتھ فارسی اسم دل کے ساتھ سے بطور حرف جار ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں متعلق فعل مستعمل ہے۔ 1936ء میں "گرداب حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل

معانی ترمیم

1. بغیر تعصب کے، سیدھے سیدھے، غیر جانبداری سے۔

"فرقہ نسواں کی تکالیف اور مصائب پر ٹھنڈے دل سے غور کرے۔"، [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ( 1936ء، گرداب حیات، 3 )