ٹھیلا والا
ٹھیلا والا {ٹھے + لا + وا + لا}
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ٹھیلا کے ساتھ سنسکرت سے ہی والا بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ 1958ء میں "عمر رفتہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی (مذکر - واحد)
جنسِ مخالف: ٹھیلے والی {ٹھے + لے + وا + لی}
واحد غیر ندائی: ٹھیلے والے {ٹھے + لے + وا + لے}
جمع: ٹھیلے والے {ٹھے + لے + والے}
جمع غیر ندائی: ٹھیلے والوں {ٹھے + لے + وا + لوں (و مجہول)}
معانی
ترمیم1. ٹھیلا چلانے والا۔
"ٹھیلے والوں کے ٹھیلے چل رہے تھے۔"، [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ( 1958ء، عمر رفتہ، 471 )