ڈرامہ
ڈَراما {ڈَرا + ما} (انگریزی)
Drama، ڈَراما
انگریزی زبان سے اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل مفہوم کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے 1907ء میں "سفر نامۂ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مذکر - واحد)
واحد غیر ندائی: ڈَرامے {ڈَرا + مے}
جمع: ڈَرامے {ڈَرا + مے}
جمع غیر ندائی: ڈَراموں {ڈَرا + موں (و مجہول)}
معانی
ترمیم1. ایسا قصہ جو اسٹیج پر ادا کاری کے لیے لکھا جائے۔
"ناول اور ڈراما لکھنے والوں کے لیے یہ کام سب سے مشکل ہے کہ اپنی ما بعد الطبیعات کو اپنی ہستی اور اپنی دانش کے نظریہ کو اپنی ہستی کے زندہ احساس سے جدا نہ ہونے دیں۔"، [1]
2. حادثہ، کوئی پریشان کن واقعہ، فساد۔
"زندگی اور موت کا ڈراما یکا یک مجھے ایک اور ہی روشنی میں دکھائی دینے لگا تھا۔"، [2]
3. ڈھونگ، غیر حقیقی بات، کھیل۔
مترادفات
ترمیمنَقْل، ناٹَک، سَوانْگ، تَمْثِیل،
مرکبات
ترمیمڈَراما آرْٹِسْٹ، ڈَراما نِگار، ڈَراما نِگاری، ڈَراما بازی، ڈَراما نَوِیس، ڈَراما نَوِیسی