حاصل مطلب
حاصِلِ مَطْلَب {حا + صِلے + مَط + لَب} (عربی)
عربی زبان کے لفظ حاصل کے ساتھ مطلب بطور مضاف الیہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس طرح یہ مرکب اضافی بنا۔ 1967ء میں "اردو دائرہ معارف اسلامیہ" میں مستعمل پایا گیا۔
اسم نکرہ (مذکر - واحد)
معانی
ترمیم1. مفہوم کا خلاصہ، مقصود، تلخیص معنی۔
"ان مصنفین نے اناجیل کے جو حوالے دیئے ہیں وہ بیشتر حاصل مطلب کے طور پر ہیں۔"، [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ( 1967ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، 318:3 )