"شمس" کے نسخوں کے درمیان فرق

حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
معمولی ترمیم؛
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 04:38، 2 نومبر 2012ء

شمس
اسم معرفہمذکرواحد
جمع -
جمع غیر ندائی -
تراجم
اردو سورج
فارسی آفتاب
سنسکرت ادتیا
انگریزی سن (sun)

شمسعربی: شَمْس (شَمْ.س) — عربی زبان میں سورج کیلئے استعمال ہونے والا اسم معرفہ۔

اشتقاقیات

عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اصل صورت و مفہوم کے ساتھ من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے 1564ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔ اسم معرفہ (مذکر - واحد)

مفہوم

معانی استعمال
1 اولا — سورج، آفتاب، مہر، خورشید، نیّراعظم۔
تو تو بس صرف ایک شمس ہی ہے
مجھ سے شمس الشموس ہے رخشاں
[1]
2 مجازا — ایک وضع کا گلے کا ہار، چشمہ۔ (جامع اللغات)

مترادفات

  • سُورَج
  • مِہْر
  • خُورشِید
  • آفْتاب
  • خورْشِید
  • نیّراعظم

مرکبات

حوالہ جات

  1.  (1945ء) "فلسفۂ اخلاق"۔ ص: 2۔

مزید دیکھیں