خشونت
مزید دیکھیے: خشن اور خشونت پسند
اردو
ترمیماشتقاقیات
ترمیمخُشُونَت عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ خ، ش اور ن سے مشتق ہوا ہے۔اردو میں پہلی بار تحریری طور پر 1851ء میں عجائب القصص میں ملتا ہے۔
اسم
ترمیمخشونت مؤنث
- کھردرا پن۔
- ناہموار، پتھریلی۔
- موسم کے اثر سے جِلد کی سختی، جِلد کا سخت ہوجانا۔
- غصہ، خفتگی، کھرا پن، ناراضگی۔
- فطری طور پر طبیعت کی سختی یا درشتی۔
- مجازاً خوشامد درآمد، چاپلوسی، کلسہ لیسی۔
- ہٹ دھرمی، احساس برتری۔
- تُند مزاجی، بغض۔
- ویرانہ پسندی۔
- نفرت، شدت، تیزی۔
- رعونت، زحمت، پریشانی۔
- حلق کی خشکی، بیماری یا کسی مرض کے سبب حلق میں خشکی واقع ہونا۔