عِلْمِ جَفْر {عِل + مے + جَفْر} (عربی)

عربی زبان سے مشتق اسم علم کے آخر پر کسرۂ اضافت لگانے کے بعد عربی ہی سے اسم جفر لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1916ء کو "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

معانی

ترمیم

1. غیبی حالات سے آگاہ ہونے کا علم، وہ علم جس میں حروف و اعداد کے ذریعے سے احوال غیب دریافت کرتے ہیں۔

"قدیم کتابوں میں کیمیا، نیر نجات، علم جفر، رمل اور قصص و اخبار کو بھی فنون میں شامل کیا گیا ہے۔"، [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ( 1965ء، مباحث، ڈاکٹر سید عبداللہ، 331 )