ٹَینْک {ٹَینْک (یائے لین، ن مغنونہ)} (انگریزی)

Tank، ٹَینْک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ تحریراً 1923ء سے "آئینہ موٹر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - واحد)

جمع استثنائی: ٹَینْکْس {ٹَینْکْس (یائے لین، ن مغنونہ)}

جمع غیر ندائی: ٹَینْکوں {ٹَیں (یائے لین) + کوں (واؤ مجہول)}

معانی

ترمیم

1. بہت بڑا ظرف جس میں پانی یا گیس وغیرہ بھرا جائے۔

"کاربوریٹر کو ہر وقت پٹرول بہم پہنچانے کے لیے....ایک ٹنکی ہوتی ہے جس کو کہ پٹرول کا ٹینک کہتے ہیں۔"، [1]

2. جنگی آہن پوش موٹر جس میں توپیں لگی ہوتی ہیں۔

"قلعہ کے اندر پہلے موٹرلاریوں کی قطار ملی پھر ٹینکوں کی۔"، [2]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

tank

مرکبات

ترمیم

ٹَینْک توڑ

حوالہ جات

ترمیم
  1. ( 1923ء، آئینہ موٹر، 38 )
  2. ( 1942ء، غبار خاطر، 54 )

مزید دیکھیں

ترمیم