ڈریسنگ ٹیب
ڈِریسِنْگ ٹیبِل {ڈِرے (کسرہ ڈ مجہول) + سِنْگ (ن غنہ) + ٹے + بِل} (انگریزی)
انگریزی زبان سے ماخوذ اسما ڈریسنگ اور ٹیبل پر مشتمل مرکب اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1987ء کو "حصار" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
جمع استثنائی: ڈِریسِنْگ ٹیبِلْز {ڈِرے (کسرہ ڈ مجہول) + سِنْگ (ن غنہ) + ٹے + بِلْز}
جمع غیر ندائی: ڈِریسِنْگ ٹیبِلوں {ڈِرے + سِنْگ (ن غنہ) + ٹے + بِلوں (و مجہول)}
معانی
ترمیم1. سنگھار میز۔
"اسکی ڈریسنگ ٹیبل پر کئی قسم کی کریم اور کئی قسم کے پاوڈر ہوا کرتے تھے۔"، [1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ( 1987ء، حصار، 77 )