حُوت {حُوت} (عربی)

ح و ت، حُوت

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اصل حالت اور اصل معنی ہی میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1824ء کو مصحفی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مؤنث - واحد)

معانی

ترمیم

1. { مونث } بڑی مچھلی۔

"پانی میں ایک بڑی سی مچھلی ہے جسے حوت کہتے ہیں۔"، [1]

2. { مذکر } آسمان کے بارہ برجوں میں سے بارہویں برج کا نام۔

"اس قسم کے خواب حوت اور قوس افراد کے مقابلے میں اسد افراد کے لیے زیادہ پریشانی اور الجھن کا باعث بن سکتے ہیں۔"، [2]

انگریزی ترجمہ

ترمیم

a fish; the constellation or sign Pisces

مترادفات

ترمیم

مَچھْلی، ماہی

حوالہ جات

ترمیم
  1. ( 1930ء، اردو، اکتوبر، 600 )
  2. ( 1986ء، اخبار جہاں، کراچی، 21 تا 27 جولائی، 32 )