ٹوسٹ
ٹوسْٹ {ٹوسْٹ (واؤ مجہول)} (انگریزی)
Tost، ٹوسْٹ
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1904ء میں "آئین قیصری" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مذکر - واحد)
جمع استثنائی: ٹوسْٹْس {ٹوسْٹْس (واؤ مجہول)} جمع غیر ندائی: ٹوسْٹوں {ٹوس (واؤ مجہول) + ٹوں (واؤ مجہول)}
معانی
ترمیم1. ڈبل روٹی کا ٹکڑا، توس۔
"چائے کے ساتھ ڈبل روٹی کے ٹوسٹ بہت کھائے جاتے ہیں۔"، [1]
2. جام تندرستی، جام صحت، عام طور پر شراب کے گلاس اٹھا کر کسی مہمان کا جام صحت تجویز کرنا۔
(جامع اللغات؛ نوراللغات)
انگریزی ترجمہ
ترمیمToast
مرکبات
ترمیمٹوسْٹ پانی