ٹیوشن
ٹِیُوشَن {ٹِیُو + شَن} (انگریزی)
Tuition، ٹِیُوشَن
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1914ء میں "مکاتیب شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع: ٹِیُوشَنیں {ٹِیُو + شَنیں (یائے مجہول)}
جمع استثنائی: ٹِیُوشَنْز {ٹِیُو + شَنْز}
جمع غیر ندائی: ٹِیوشَنوں {ٹِیُو + شَنوں (واؤ مجہول)}
معانی
ترمیم1. (عموماً گھر پر) معلمی، اتالیقی۔
"اگر مہابیر .... پڑھایا کریں بطور ٹیوشن کے تو ان کو مقرر کر لیا جاش۔"، [1]
2. معلمی یا اتالیقی کا معاوضہ، تعلیم دینے کی فیس۔
"چند ذلیل قسم کی ٹیوشنوں کے علاوہ اسے کیا حاصل ہو سکتا ہے۔"، [2]
انگریزی ترجمہ
ترمیمtuition