ٹیکْنِیکَل {ٹیک (ی مجہول) + نی + کَل} (انگریزی)

Technical، ٹَیکْنِیک، ٹیکْنِیکَل

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی رسم الخط میں بطور صفت مستعمل ہے۔ 1975ء میں "مولانا محمد علی جوہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

متغیّرات


ٹَیکْنِیکَل {ٹَیک (ی لین) + نی + کل}

صفت ذاتی (واحد)

جمع استثنائی: ٹیکْنِیکَلْز {ٹیک (ی مجہول) + نی + کَلْز}

معانی

ترمیم

1. کسی خاص فن صنعت یا علم سے متعلق، فنی۔

"ہاں یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ یہ پیشہ ورانہ تعلیم ٹیکنیکل ایجوکیشن کا کوئی بدل ہے۔"، [1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ( 1975ء، مولانا محمد علی جوہر، 160 )