حکم عدولی
حُکْم عُدُولی {حُکْم + عُدُو + لی} (عربی)
عربی زبان سے ماخوذ اسم حکم کے ساتھ عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم عدول کے آخر پر ی بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب حکم عدولی بنا۔ 1872ء کو "مکمل مجموعہ لکچرز واسپیچز" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ (مؤنث - واحد)
معانی
ترمیم1. فرمان سے سرتابی، حکم سے رو گردانی، نافرمانی۔
"نواب وزیر علی خان کے چند روزہ عہد حکومت کی افراتفری میں کسی نے اس حکم عدولی کا جائزہ نہ لیا۔"، [1]
انگریزی ترجمہ
ترمیمviolation of an order