حَیاتِین {حَیا + تِین} (عربی)

عربی زبان سے ماخوذ اسم حیات کے ساتھ ین بطور لاحقۂ صفت لگانے سے حیاتین بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ 1941ء کو "ہماری غذا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ (مذکر - جمع)

معانی

ترمیم

1. وہ نامیاتی بنیادی اجزا یا مددگار غذائی عناصر جو اکثر حیوانی اور نباتی غذاؤں میں پائے جاتے ہیں اور صحت کے لیے ضروری ہوتے ہیں، وٹامن۔

"پھل .... حیاتین کی شکل میں سیدھے خون کی شریانوں میں اترتے جا رہے ہیں۔"، [1]

مرکبات

ترمیم

حَیاتِین اَلِف، حَیاتِین ای، حَیاتِین ب، حَیاتِین ج، حَیاتِین دال، حَیاتِین کاف

حوالہ جات

ترمیم
  1. ( 1982ء، باگھ، 251 )

مزید دیکھیں

ترمیم