مزید دیکھیے: موسیٰ اور عصائے کلیم

اردو ترمیم

اشتقاقیات ترمیم

عربی زبان سے مشتق اسم عصا کے بعد یائے بطور علامت اضافت لگانے کے بعد عربی سے ہی اسم موسیٰ لگا کر مرکب عصائے موسیٰ بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے 1707ء میں ’’کلیاتِ ولی‘‘ میں تحریری طور پر ملتا ہے۔

اسم ترمیم

عصائے موسیٰ مذکر

  • حضرت موسیٰ کے ہاتھ کی لکڑی کی چھڑی جس میں یہ معجزہ تھا کہ وہ فرعون کے جادوگروں کے سامنے اژدھا بن گئی تھی۔
  • مجازی معنوں میں طاقتور اور مؤثر ہتھیار کے لیے بھی مستعمل ہے۔
  • ایک روئیدگی جس کی دو اقسام ہیں۔ بڑی قسم کو سرخ مرز اور چھوٹی کو سفید مرز کہتے ہیں۔ بڑی قسم کے بیج اور ساق سرخ ہوتے ہیں اور پتے کسی قدر نیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور پھول سیاہ مائل سرخ ہوتے ہیں۔ چھوٹی قسم کے پتے اور ساق سز رنگ کے اور بیج اور پھول سفید رنگ کے ہوتے ہیں ۔ دونوں اقسام طب میں بطور دوا کے استعمال ہوتی ہیں۔

مترادفات ترمیم

انگریزی ترمیم

  • Staff of Moses
 
ویکیپیڈیا میں اس پر مضمون موجود ہے: