نُبُوَّت عربی زبان کے مادہ نَبَا (ن، ب، ا) سے مشتق ہوا ہے۔ اردو میں پہلی بار تحریری طور پر 1591ء میں ’’قصہ فیروزشاہ‘‘ میں مستعمل ملتا ہے۔
نبوت مذکر
- خبر دینا۔
- پیغمبری۔
- پیغام رسانی۔
- نبی کا فرض یا منصب جو وہبی ہوتا ہے۔
- رسالت۔
- خدا کی طرف سے انسانوں کی رہنمائی اور نفاذِ اِحکام الٰہیہ کے لیے پیغمبر بناکر بھیجے جانے کی حالت یا کیفیت۔
- بلندی۔
- رفعت یا اونچی شان۔
- زمین مرتفع۔
- پیش گوئی۔