نوح
اردو
ترمیماشتقاقیات
ترمیمنُوحْ عربی زبان میں عبرانی زبان سے معرب ہوا ہے۔ اردو زبان میں پہلی بار 1435ء میں تحریری طور پر مثنوی کدم راؤ پدم راؤ میں ملتا ہے۔
اسم
ترمیمنوح مذکر
- ایک جلیل القدر نبی اور سابقہ صاحب شریعت رسول جن کا اصل نام غالباً شکر یا عبدالشکور تھا۔ کثرت گریہ کے سبب نام نوح ہوگیا یعنی نوحہ کناں۔ حدیث میں آپ کے لیے اَوَّل المُرْسَل کا ذِکر آیا ہے یعنی کہ آپ پہلے رسول تھے۔ آپ کی امت نافرمانی و برائی کے سبب طوفان اور سیلاب کے عذاب میں مبتلاء ہوکر تباہ و برباد ہوگئی تھی۔ صرف آپ اور آپ کے پیرؤ کشتی میں محفوظ رہے اور طوفان کے اختتام پر واپس زمین پر اُتر آئے۔ طوفان کے بعد آپ کی اولاد سے دنیا کی آبادی وجود میں آئی اور اِسی سبب سے آپ کو آدم ثانی یا بشر ثانی بھی کہتے ہیں۔ آپ نے طویل ترین عمر یعنی ایک ہزار سال کے قریب عمر پائی۔
- قرآن کریم کی ایک سورہ کا نام جو اٹھائیسویں پارہ میں ہے، اِس کی کل آیات اٹھائیس اور دو رکوع ہیں۔
- آرام و آسائش
- نوحہ کناں، نوحہ کرنے والا، مردوں پر گریہ کرنے والا شخص۔
- سرخیل، نئی زندگی دینے والا، کسی فن کو دوبارہ زندہ کرنے والا شخص۔