اردو

ترمیم
لفظ زبان اسم - فعل - حرف مذکر مؤنث جمع جمع غیر ندائی
آنچ سنسکرت اسم ( اسم نکرہ) آنچ آنچ آنْچیں [آں + چیں (یائے مجہول)] آنْچوں [آں + چوں (واؤ مجہول)]


اشتقاقیات

ترمیم

اکشِرس ← آنْچ

سنکسرت میں اصل لفظ 'اکشِرس' ہے اس سے ماخوذ اردو زبان میں 'آنچ' مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء میں "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔

تلفظ

ترمیم
  • آ ن چ
  • آنْچ
  • آنْچ

معانی

ترمیم
  • آگ کی لپٹ، شعلہ
    • سوز غم دے گیا کون سا رشک گل یہ ہوا عشق کی کس چمن میں لگی آنچ دِل سے اٹھی تو جگر تک گئی منہ سے نکلا دھواں آگ تن میں لگی ( ١٩٥١ء، آرزو، ساز حیات، ٣٠ )
  • تپش، گرمی، حدت، حرارت
    • سحر کی تازہ دمی، چڑھتی دھوپ کی گرمی تری نگاہ کی ٹھنڈک ترے شباب کی آنچ ( ١٩٥٩ء، گل نغمہ، فراق، ١٥٦ )
  • آگ، آتش
    • "انگیٹھی کی آنچ کم کر کے کھچڑی کو دم کرنے میز پر رکھ دیا۔" ( ١٩٣٥ء، خانم، ٢٠٠ )
  • سخت ضرر رساں چیز پاس سے گزر جانے کی صورت حال (جس سے آدمی اس طرح دور ہٹے جیسے آگ کی حدت سے)، قرب، پرتو، سایہ، عکس، جھلک۔ (بیشتر تلوار کے ساتھ مستعمل)۔
    • شاق ہے دل پہ غم ابروے خمدار کی آنچ سچ کہا ہے کہ بری ہوتی ہے تلوار کی آنچ ( ١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ٧٦ )
  • تاؤ جوش
    • نشہ ازل کا آج سوا ہوا تو لطف ہے دو تین آنچ کی جو عطا ہو تو لطف ہے ( ١٩٠١ء، مرثیہ سلیم (مولوی اولاد حسن)، ٧ )
  • مادری یا پدری محبت کا جوش، مامتا (بیشتر اولاد یا کوکھ وغیرہ کے ساتھ)
    • کانٹے زبانوں کے مرے دِل میں کھٹکتے ہیں کیا آتما کی آنچ سے شعلے بھڑکتے ہیں ( ١٩١٢ء، شمیم، مرثیہ، ٣٠ )
  • صدمہ ، نقصان ، ضرر
    • (امیراللغات، 185:1)
  • سوز عشق، سوزش فراق
    • آنچ میں ڈالا گیا تیرا دلِ با وفا ( ١٩٢٧ء، سریلے بول، ٦٩ )
  • شہوت، جوش ، خواہش نفسانی یا شہوت کی شدت (خصوصاً پیڑو کے ساتھ مستعمل
    • اونکے پیڑو کی آنچ کو شاباش اک نئے دھگڑے کی ہے روز تلاش ( ١٨٧٣ء، کلیات منیر، ٥٩٣:٣ )
  • مصیبت ، آفت ، بلا
    • "ہم غریبوں کو زبردستی اپنی آنچ میں کیوں دھکیلتے ہو۔" ( ١٨٨٨ء، ابن الوقت، ١٠٣ )
  • بھوک کی شدت ،بھوک کی آگ
    • "بھوک کی آنچ سے میں نے بھی اپنے پریم کی چتا پھونک دی۔" ( ١٩٥٦ء رادھا اورنگ محل، ٣٢ )
  • آبداری، آب و تاب, دھار ، چمک دمک

مترادفات

ترمیم

تراجم

ترمیم
رومن
ترمیم
  • Aanch
انگریزی
ترمیم
  1. Flame
  2. Blaze
  3. Flesh
  4. Brilliance
  5. Heat
  6. Warmth
  7. Fire
  8. Glow
  9. Glare
  10. Fervour
فارسی
ترمیم
پنجابی
ترمیم
ہندی
ترمیم

مرکبات

ترمیم
  1. آنچ کا کھیل ہے

روزمرہ جات

ترمیم
  1. آنچ آنا
  2. آنچ اٹھانا
  3. آنچل الٹ کے سر پر رکھنا
  4. آنچ پہنچنا
  5. آنچ دکھانا
  6. آنچ دینا
  7. آنچ کرنا
  8. آنچ کڑی ہونا
  9. آنچ کھانا
  10. آنچ لگانا
  11. آنچ نہ آنا
  12. آنچ نہ آنے دینا
  13. آنچیں نکلنا

ضرب الامثال

ترمیم
  1. [[]]

ماخوذ اصطلاحات

ترمیم
  1. [[]]

اقوال

ترمیم

مزید دیکھیں

ترمیم

ماخذ

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

نثری حوالہ جات

ترمیم

شعری حوالہ جات

ترمیم
جلا رہا ہوں اسی سے نفس نفس میں چراغ
تری نطر نے جو بخشی تھی آنچ ہلکی سی
ہوا کا لمس ہے پاؤں میں بیڑیوں کی طرح
شفق کی آنچ سے آنکھیں پگھل نہ جائیں کہیں!
خشک و تر پھونکتی پھرتی ہے سدا آتش عشق
بچیو اس آنچ سے پیر و جواں سنتے ہو
چولھے کے آگے آنچ جو جلتی حضور ہے
جتنے ہیں نور سب میں یہی خاص نور ہے

فارسی

ترمیم