ا
الف مقصورہ
اردو، عربی، فارسی، پینجابی، سندھی، پشتو، اور بلوچی حروف تہجی کا پہلا حرف۔ ہندی میں بطور حرف علت استعمال ہوتا ہے۔
مصر کے ہیرو غلیفی خط میں "ا" بیل کے سر سے تعبیر کیا جاتا تھا۔ قدیم مصری زبان میں بیل کو آدا کہتے تھے۔اس لیے ہجائی رسم تحریر کے وقت فنیقی زبان میں اس کا نام الف ہوا۔
عربی میں الف کی دو قسمیں ہیں۔ یعنی الف ممدودہ آ اور الف مقصورہ ا ۔
الف ممدودہ کو کھینچ کر پڑھتے ہیں اور اس کے اوپر مد ہوتا ہے جیسے آپ، آگ، آمد۔ جبکہ الف مقصورہ کو الف ممدودہ کی مانند کھینچ کر نہیں پڑھتے جیسے اگر، اَٹل۔
عربی میں مقصورہ اس کو کہتے ہیں جس کے بعد ہمزہ نہ ہو۔ جیسے خطایا میں عربی میں ۔ ی کے اوپر نصف الف کی صورت میں لکھتے ہیں جیسے عیسٰی ۔ مصطفیٰ وغیرہ میں۔ گویا عربی میں مقصورہ الف ساکن کو کہتے ہیں جس کے بعد ہمزہ نہ ہو مگر کھینچ کر پڑھا جائے اور دو زبر کے برابر ہو اس کے برعکس اردو، کھوار اور فارسی میں الف مقصورہ متحرک بھی ہوتا ہے۔ مثلا اگر اِس ۔ اُن وغیرہ میں اور ساکن بھی ہوتا ہے، مثلا مال ، سال ، جالا وغیرہ میں مگر مد والے حرف کی طرح کھینچ کر نہیں پڑھا جاتا ۔ اگر الف متحرک ہو تو عربی میں اسے ہمزہ کہتے ہیں۔
علامتی معنی
ترمیمعلامتی اعتبار سے الف کے معنی ہیں: خدائے واحد، صیقل کی لکیر، راستی، راست بازی، مفرد، اکیلا، ایک، مجرد، ننگا، دلیر، بہادر
عدد
ترمیمحساب ابجد میں اس کا عدد ایک ہے۔
کلمہ کے وسط میں استعمال
ترمیمکلمہ کے وسط میں الف مندرجہ ذیل حالتوں میں ان علامات کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
حرفِ اتصال
ترمیمعطف کے لیے جیسے تگاپو (تگ اور پو)
حرفِ اضافت
ترمیمموسلادھار، موتیابند، سوتیاڈاہ، بھیڑیا چال
مابینِ متجانسین
ترمیمرنگارنگ، چھماچھم، گرماگرم، مارا مارا
انحصار و استیعاب
ترمیمسراپا (سر سے پا تک) ، مونہا منہ
علامتِ فاعل
ترمیمقاتل، عالم
علامتِ جمع
ترمیممساجد، مذاہب
کلمہ کے آخر میں استعمال
ترمیمکلمہ کے آخر میں الف مندرجہ ذیل حالتوں میں ان علامات کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
علامتِ تعدیہ
ترمیمجلنا سے جلانا، چلنا سے چلانا، نکلنا سے نکالنا
علامتِ ماضی مطلق
ترمیمچلا، اُٹھا، سُنا
علامتِ حالئہ تمام
ترمیمکھلا ، کھلا ہوا
علامتِ تذکیر
ترمیمبھینسا، مرغا، بڑا
علامتِ تانیث
ترمیممالا، بیوا، رادھا، صضریٰ، کبریٰ، علیا، سلمہا
علامتِ صفت
ترمیماونچا، جھوٹا، نیچا
علامتِ تکبیر
ترمیمٹوکرا، مٹکا
حرفِ الحاق
ترمیمڈورا، بلما، جوڑا
حرفِ ندا
ترمیمناصحا، خدایا
حرفِ ندیہ
ترمیمحسرتا، دردا
حرفِ فاعلی
ترمیمدانا، بینا، شنوا
حرفِ کثرت
ترمیمخوشا، بہت اچھا
اَ الف مفتوح
ترمیمحرفِ نفی
ترمیماَٹل، اَچھوت، اَمِٹ، اَمَر
حرفِ ندا
ترمیماَجی، اَبے
سابقہ بمعنی کثرت
ترمیماَچپل
حرفِ تفصیل
ترمیماشرف، اکبر
اُ الف مضموم
ترمیمدور کا اشارہ
ترمیماُدھر، اُس
سابقہ بمعنی اوپر
ترمیماُٹھنا، اُکھڑنا، اُگلنا
سابقہ بمعنی نیچے
ترمیماُلٹ
اِ الف مکسور
ترمیمقریب کا اشارہ
ترمیماِدھر، اِتنا
بدل
ترمیماِبن راصل میں "بنو" تھا
علامتِ مصدر
ترمیماِنتضار (عربی) [1]
مزید دیکھیے
ترمیم- اگلا حرف: ب (ب)